28 دسمبر 2012 - 20:30

سعودی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حضرت عیسی علیہ السلام کا یوم ولادت منانے کے الزام میں اکتالیس افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: العھد ویب سائٹ کے مطابق سعودی حکومت کی امر بالمعروف و نہی از منکر نامی انتھا پسند فورس نے جمعرات کو ایک گھر پر حملہ کرکے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے دن کی مناسبت سے جشن منانے کے الزام میں اکتالیس افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس واقعے کے بعد انسانی حقوق کے عالمی مرکز نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی بری صورتحال  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صورتحال آل سعود کے حکام کے دعوؤں کے برخلاف ہے۔ اس مرکز نے انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف سعودی حکام کی جانب سے عدلیہ کے استعمال کو عدلیہ کی خودمختاری اور انسانی حقوق کے دفاع میں عدلیہ کے کردار کے خلاف قراردیا۔ انسانی حقوق کے عالمی مرکز نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف موجود خطروں اور انہیں غیر منصفانہ طورپر سنگين سزائيں دیئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اس وقت آل سعود کی کال کوٹھریوں میں تیس ہزار سیاسی قیدی قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔ ان لوگوں کو برسوں سے بغیر مقدمے کے قید میں رکھا گيا ہے۔ ادھر ایک انسانی حقوق کارکن نے بچوں کو گرفتار کرنے پر آل سعود کی حکومت کو ہدف تنقید بنایاہے۔ سعودی کارندوں نے زکریا عبدالعال نامی بچے کو گرفتار کرکے قید کررکھا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ شہر قطیف میں ایک شہری آل سعود کے کارندوں کی فائرنگ میں شہیدہوگيا ہے جب کہ سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں عوام احتجاجی مظاہرے کرکے شہری آزادیوں اور حقوق کی مانگ کررہے ہیں ۔.........../110